02:30 , 8 نومبر 2025
Watch Live

سولہ ارب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک، صارفین کیلئے الرٹ جاری

فوربز نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل، گوگل، فیس بک اور ٹیلی گرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز کے 16 ارب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تازہ پاسورڈ ڈیٹا لیک ہو گیا ہے۔

لیک ہونے والی معلومات میں پاس ورڈز، ای میلز اور مکمل لاگ اِن تفصیلات شامل ہیں، جنہیں متعدد ہیکرز نے افشا کیا۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ فوراً اپنے اہم پاسورڈز تبدیل کریں اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن فعال کریں۔

اس کے علاوہ مشکوک ای میلز یا پاسورڈ ری سیٹ لنکس پر کلک نہ کریں اور اکاؤنٹس میں کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION